Lazzat-e-Ishq-e-Muhammad: Urdu Naat by Dr Zafar Iqbal on Milad-ul-Nabi SAW
Lazzat-e-Ishq-e-Muhammad: Urdu Naat by Dr Zafar Iqbal on Milad-ul-Nabi SAW
لَذتِ عشقِ محمدٌ سے،جو ُضو فِشاں ہوتے
ملائکٌ آرزوکرتے،کہ وہ بھی انساں ہوتے
سرکارٌ کی آمد کے، یہ منظر ہیں بیاں ہوتے
آتِش کُہن بُجھتے، دِل ہیں فیروزاں ہوتے
عَبد ومَعبُود َتعلق کے،آقاٌ ہیں پہچاں ہوتے
بےکسوں،بےنواں کےہیں نگہباں ہوتے
رَبطِ خَالِقُ ومَخلُوق کی،آقاٌ ہیں زباں ہوتے
جومُحمدٌ نے کہا بَرمَلا،وہی لفظِ قرآں ہوتے
آقاٌسے وفاؤں کے یوں عہدو پیماں ہوتے
عَشاق نکلتے،نَامُوسِرسَالَت پہ، قرباں ہوتے
عمراںٌ کی پناہوں میں،سردارِ جہاںٌ ہوتے
حَسنینٌ کے باباٌ، آقاٌ کا بنے سائباں ہوتے
سُوئے مُنتَہا کو آ قاٌ، جب ہیں رواں ہوتے
سَرِ لَامکاں کے ہاں، ہیں چراغاں ہوتے
عماروابوذر کے،جب قِصّے ہیں بیاں ہوتے
یہ دل بھی مچلتا ہےگرہم بھی وہاں ہوتے
حُبِ حیدرٌمیں رَچنےکے بھی ساماں ہوتے
قسمت کےسنورنےکےبھی امکاں ہوتے
دین کی خاطر مرنے کے بھی ارماں ہوتے
وہیں جیتے،وہیں مرتے، سرکارٌ جہاں ہوتے
اَنجامِ قَو مِ ثَمُود سےگرعِبَرت فَغَاں ہو تے
حَسنینٌ کے قَاتِل، یوں زُودِ پَشِیماں ہوتے
بَربَادِییؔ مُسلِم کے یوں ہیں احتماں ہوتے
وقت کےرسواہیں دست وگریباں ہوتے
سَر کارٌ اگر ہم سے، اِتنا نہ گُرِیزاں ہوتے
یہ چرخِ کُہن کیونکر، اپنے ہی زماں ہوتے
ڈھونڈ لیتے، لَذتِ ِ فَقیری، امیری میں اگر
ہر دور کے ہادی و رہبرِہمی مسلماں ہوتے
گر رکھتے، بابُ العِلمٌ سے موّدت کا َتعلق
پھر عِلم کے رَستے، یونکر نہ بیاباں ہوتے
علم کی تجارت سےمحبت کی سخاوت سے
بن جاتے وہ آقا، تیرےٌ جو غلاماں ہوتے
پا لیا ہے، درِ اقدس کو، قسمت سے، ظفرّ
ورنہ میرے جینےکےکیاکوئی ساماں ہوتے؟
دعاوں کا طلب گار
ڈاکٹر ظفر اقبال
۱۲ ربیع الاول ۱۴۴۵ ھ