Tere Ishq Ki Intaha Chahta Hoon – Kalam Allama Iqbal by Asrar: Download MP3
Punjabi Kalam
Tere Ishq Ki Intaha Chahta Hoon is a simple Urdu ghazal by Dr. Allama Muhammad Iqbal, which is a little different from his other ghazals. Sung by many artists, Asrar version is probably the finest as his strong voice does justice to this amazing kalam.
Download (Right click + save target as, or save link as)
Lyrics
تیرے عشق کی انتہا چاہتا ہوں
میری سادگی دیکھ کیا چاہتا ہوں
ستم ہو کہ ہو وعدۂ بےحجابی،
کوئی بات صبر آزما چاہتا ہوں
یہ جنت مبارک رہے زاہدوں کو،
کہ میں آپکا سامنا چاہتا ہوں
ذرا سا تو دل ہوں، مگر شوخ اتنا،
وہی لن ترانی سنا چاہتا ہوں
کوئی دم کا مہماں ہوں، اے اہلِ محفل،
چراغِ سحر ہوں، بُجھا چاہتا ہوں
بھری بزم میں راز کی بات کہہ دی،
بڑا بےادب ہوں ، سزا چاہتا ہوں!
ڈاکٹر علامہ محمد اقبال