Peelu Pakian Way – Rahat Multanikar sings Seraiki Sufiana Kalam Worlds Largest Collection of Qawwali, Arfana & Sufiana Kalam, Hamd & Naat

Peelu Pakian Way – Rahat Multanikar sings Seraiki Sufiana Kalam

Seraiki Sufi Kalam

 

Rahat Multanikar

Rahat Multanikar

 

 

 Download (Right click + save target as, or save link as)

 

Lyrics

 

آ چنوں رل یار
پیلوں پکیاں نی وے

پیلو پک گئی ہیں، میرے دوست آ جاؤ انہیں مل جل کر اکٹھا کریں

کئی بگڑیاں کئی ساویاں پیلیاں
کئی بھوریاں کئی پھِکڑیاں نیلیاں
کئی اودیاں گلنار
کٹویاں رتیاں نی وے

یہ بہت ہی خوبصورت رنگوں کی ہیں۔ ان میں کچھ سفید ہیں، کچھ سبز اور زرد ہیں، کئی بھوری اور ہلکے رنگ کی ہیں، کئی دودھیا رنگ کی ہیں اور کئی نہایت سرخ گل اناری رنگ کی ہیں

بار تھئی ہے رشک ارم دی
سک سڑ گئی جڑ دکھ تے غم دی
ہر جا باغ و بہار
ساکھاں چکھیاں نی وے

ان کی وجہ سے ویرانہ، رشکِ ارم بن گیا ہے۔ ہر طرف باغ و بہار کا سماں بندھ گیا ہے۔ غم و آلام کی بنیاد ختم ہو گئی ہے۔ سبھی لوگ اس پھل سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، کیا تو نے بھی انہیں چکھا ہے

پیلوں ڈیلھیاں دیاں گلزاراں
کہیں گل ٹوریاں کہیں سر کھاریاں
کئی لا بیٹھیاں بار
بھر بھر پچھیاں نی وے

پیلوں اور کریر کے پھلوں نے ریگزار کو رشکِ گلزار بنا دیا ہے۔ انہیں چننے کے لئے کسی نے ہلکی ٹوکری گلے میں لٹکائی ہے اور کسی نے سر پر ٹوکرا رکھا ہوا ہے۔ کئی ٹوکریاں بھر بھر کر اور انبار بنا بنا کر بیٹھی ہیں